سیکرٹری اوقاف کا دورہ کرتارپور‘ آرٹ گیلری کا معائنہ 

Feb 07, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا کہ دنیاکے تمام مذاہب اَمن اور محبت کے امین ہیں، باباگورونانک نے رواداری اور انسان دوستی کو عام کیا، انہوں نے بابا گورونانک کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کیا، انہوں نے گوردوارے کے باغیچے میں بابا گورونانک کے زیر استعمال رہنے والے کنوویں " سری کْھوہ صاحب"اور آرٹ گیلری کا بھی معائنہ کیا‘جو بابا گورنانک کے افکار و نظریات سے آراستہ فن ِ خطاطی کے شہ پاروں سے خصوصی طور پر آراستہ ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کا ضامن، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ، وقت کی ضرورت ہے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات لائق تحسین‘ اسلام میں کسی بھی مذہب کی بے حرمتی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تمام کتب سماویہ کا احترام لازم، انبیاء کی تکریم ایمان کا حصّہ، تمام مذاہب کی عبادت گاہیں معتبر اور ان کی حفاظت لازم ہے۔ عصرِ حاضر میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تمام ادیان ِ عالم کو مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرور ت ہے۔ رواداری، انسان دوستی، اخوت اور بھائی چارے کے ذریعے ہی موجودہ سوسائٹی کو جنت نظیر بنایا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں