چوہدری نثار علی خان نے پی پی11 سے حاجی ظفر اقبال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور آزاد امیدواراےن اے53،54 چوہدری نثار علی خان نے پی پی 11 کے آزاد امیدوار و ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا چوہدری نثار علی خان نے پی پی گیارہ کی تمام یونین کونسلوں کے اپنے تمام حمایتی چئیرمینوں وائس چیرمینوں،کونسلروں اور سپورٹروں کو اپنے قومی حلقے اےن اے53 کے صوبائی حلقے پی پی11 سے آزاد امیدوار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال کی مکمل سپورٹ کی باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں اور اپنے ووٹروں کو آٹھ فروری الیکشن میں پی پی گیارہ کے بیلٹ پیپر پر حاجی ظفراقبال کے انتخابی نشان مور پر ٹھپہ لگانے کی استدعا کی ہے۔ جبکہ پی پی گیارہ کی تمام یونین کونسلوں میں چوہدری نثار کے سپورٹروں نے حلقہ گیارہ کے لیے حاجی ظفر کی تصاویر والے بینرز پوسٹر چھپوا کر اپنے انتخابی دفاتر اور علاقوں میں آویزاں کر دئیے ہیں۔حاجی ظفر اقبال نے چوہدری نثار کا شکرےہ ادا کےا ۔

ای پیپر دی نیشن