حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مکان کی چھت گر گئی، سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ دو زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ چھت گرنے واقعہ میں مرنے والے تینوں افراد کی نعشیں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی ہیں۔