چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اے این پی آج بھی باچا خان اور ولی خان کی راہ پر کاربند ہے۔ یقین ہے آٹھ فروری کو باچا خان کے نشان لالٹین کو یاد رکھا جائے گا۔ مختلف ادوار میں ہم نے جبر اور زیادتیوں سمیت جھوٹے الزامات کا مقابلہ کیا، ہم نے بہت کچھ برداشت کیا لیکن باچا خان کا نظریہ کبھی نہیں چھوڑا۔