اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت صحت نے عام انتخابات 2024 کے دوران اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وزارت صحت نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت کے دیہی ہیلتھ سینٹرز، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور بنیادی صحت کے مراکز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
عام انتخابات، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری
Feb 07, 2024