لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ سابق سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلی فرحت عباس نے درخواست میں موقف اختیار کیا آئی جی پنجاب نے دانستہ عدالت میں غلط بیانی کی، حقائق چھپانا توہین عدالت ہے کارروائی عمل میں لائی جائے۔