لاہور (نوائے وقت رپورٹ) این اے 127 میں ووٹوں کی خریداری کے الزام کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں صلح ہو گئی۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات واپس لے لیے گئے۔ دونوں پارٹیوں نے اقرار کیا کہ این اے 127 اور پی پی 160 میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں گے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 127 اور پی پی 160 میں پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی نے لیگی امیدوار عطاء تارڑ پر پارٹی دفتر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ دونوں فریقین نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے دفتر معاملات نبٹا لئے۔
این اے 127 لاہور میں ووٹوں کی خریداری کا معاملہ‘ ن لیگ‘ پی پی میں صلح
Feb 07, 2024