شیخوپورہ: 4 قومی اور 9 صوبائی حلقوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع  

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی، ڈاکٹر شیخ جمیل اختر، سیف الرحمن سیفی) ضلع شیخوپورہ میں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی 9نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ ہوں گا۔ قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر مسلم لیگ ن کے مضبوط ترین امیدوار 3مرتبہ مسلسل کامیابی کے بعد چوتھی مرتبہ قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ میاں جاوید لطیف کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سابق وزیر قانون پنجاب چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کے ساتھ ہو رہا ہے۔  امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ  متوقع ہے۔ این اے113میں مسلم لیگ ن کے رانا احمد عتیق انور کا مقابلہ تحریک انصاف کے رہنما آزاد امیدوار بریگیڈیئر  (ر) راحت امان اللہ بھٹی سے ہے۔ جبکہ این اے 114میں ن لیگ کے  رانا تنویر حسین کا مقابلہ تحریک انصاف کے رہنما آزاد امیدوار ارشد منڈا سے ہے جن کو چند روز قبل تین مختلف مقدمات میں باری باری گرفتار کیا گیا تھا مگر وہ عدالتوں سے رہا ہوتے رہے۔ ان کی انتخابی مہم اس وقت ان کی اہلیہ صباء فاطمہ چلا رہی ہیں اور ان کو ہمدردی کے ووٹ ملنے کی توقع ہے۔  حلقہ این اے116میں بھی کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔ اس حلقہ میں  تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی خرم منور منج ہے جبکہ ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر سے ہے۔ سردار عرفان ڈوگر اس حلقہ سے ماضی میں 3دفعہ ایم این اے  رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن