ننکانہ صاحب (نامہ نگار) این اے 112 میں پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں پر ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے تمام ایس ایچ اوز کو تحریری جواب سمیت طلب کرلیا۔ انصاف لائرز فورم کے شجر عباس نے کہا متعلقہ ایس ایچ اوز مخالفین کی ایما پر پی ٹی آئی ورکرز کی الیکشن کمپئین پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔