اسلام آباد (نیٹ نیوز) بلاول بھٹو کے تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ شاہ محمد زمان نامی شہری نے بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے، بلاول بھٹو انتخابات میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں، ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔