ہارون آباد (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 163 محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ الیکشن کے بعد فقیر والی سے مروٹ تک سوئی گیس فراہمی کے لیے بھرپور جدوجہد کروں گا۔