الیکشن  سے قبل امیدواروں کی گرفتاریوں، ناجائز مقدمات کے خلاف ہیں: ساجد میر 

Feb 07, 2024

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان  کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے  الیکشن سے پہلے  ناجائز مقدمات میں امیدواروں کو اٹھانے اور مقدمات قائم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ الیکشن ہونے چاہئیں سلیکشن نہیں، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب کے ہمراہ پریس کانفرنس  میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت  کسی بھی علاقے سے  افراد لاپتہ نہیں ہوتے لاپتہ کیے جاتے ہیں، یہ طریقہ کار غلط ہے۔ جو ملک دشمنی میں ملوث ہے اسے سزا دی جائے۔ غیرمعینہ مدت کے لیے افراد کو غائب کردینا ٹھیک نہیں، پروفیسر ساجد میر نے بتایا  ہم نے  حلقہ این اے 265(پشین) سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیدوار مولانا مسعود احمد مدنی، جے یوآئی  سربراہ مولانا فضل الرحمن کے احترام میں دستبردار کروایا۔

مزیدخبریں