لاہور( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہمارے دفاتر پر حملے ہو رہے ہیں، اس الیکشن کو الیکشن رکھیں دنگل نہ بنائیں، لوگوں کو مشتعل مت کریں، نہ لاہور کا ماحول خراب کریں، الیکشن کمیشن بتائے ایک پارٹی کا الیکشن کمیشن ہے یا سب جماعتوں کا، پاکستان نازک حالت میں ہے، الیکشن تحمل سے ہونے دیں، پیپلز پارٹی کو اقتدار کی ہوس نہیں نہ ہم سلیکشن میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کے پی پی 160سے امیدوار فیصل میر کے انتخابی دفتر میں علی بدر، چودھری اسلم گل اور ملائکہ رضا کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نایاب جان، سحر کامران، نرگس خان، صداقت شیروانی بھی موجود تھے۔ شیری رحمن نے کہا کہ الیکشن کمشن کو پیغام ہے وہ کسی پارٹی میں تفریق پیدا نہ ہونے دیں، این اے127 میں عطاء تارڑ کے غنڈے حملے کر رہیں ہے، پیپلز پارٹی کبھی دھمکیوں سے ڈری ہیں نہ کوئی ڈرا سکتا ہے۔ شیری رحمن نے بتایا کہ لاہور اور پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے، دھمکی اور خون خرابے کے بغیر الیکشن ہونے دیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے تحفظات کا نوٹس لے۔
ہمارے دفاتر پر حملے کئے جا رہے، الیکشن کمشن بتائے وہ ایک پارٹی کا یا سب کا: شیری رحمن
Feb 07, 2024