پیر آف بری امام سرکار پیر سید علی گیلانی کا مصطفی نواز کھوکھر کی مکمل حمایت کا اعلان 

Feb 07, 2024

 اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) خطہ پوٹھوہار کی سب کی بڑی خانقاہ دربار حضرت بری امام سرکار کے سجادہ نشین پیر سید محمد علی گیلانی نے این اے 47 اور 48 کے امیدوار مصطفی نواز کھوکھر کی مکمل حمایت کا اعلا ن کر دیا ہے،ر بری امام سرکار نے ا پنے عقیدت مند و ں، مریدین اور متعلقین کو بھی مصطفی نواز کھوکھر کی مکمل حمایت کی تلقین کی ہے،اس موقع پر سجادہ نشین بری ا مام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی کا کہنا تھا مصطفی نواز کھوکھر ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اور اس خطے کی سیاست سے بخوبی واقف ہونے کے ساتھ عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں،سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصطفی نواز کھوکھر کے والد مرحوم حاجی محمد نواز کھوکھرکی اسلام آباد کے عوا م کیلئے بہت خدما ت ہیں جس سے اسلام آباد کے باسی بخوبی وا قف ہیں،پیر کا کہنا تھا کہ مصطفی نواز کھوکھر ا سلام آباد کے دہی علاقوں کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں، اس موقع پر پیر بری امام سرکار نے سیاسی رہنما مصطفی نواز کھوکھر کی فتح یابی کیلئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

مزیدخبریں