لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے زاک کرالی کو ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے پر ڈی آر ایس پر ہی سوالات اٹھادیے،انگلش بیٹر زاک کرالی نے دوسری اننگزمیں 73رنز بنائے تھے،جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی 36رنزسے آگے نہ بڑھ سکا، 42اوور کے آخر میں کلدیپ یادیوکی فل لینتھ ڈلیوری کرولی کے پیڈ سے ٹکرائی،جس کے بعد فیلڈ امپائر نے انھیں ناٹ آئوٹ دیا،میزبان ٹیم کے کپتان روہت شرما نے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ریویو لے لیا،جس پر امپائر ایراسمس نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بیٹرکو ایل بی ڈبلیو قرار دیدیا،میچ کے بعد انگلش کپتان سٹوکس میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ ٹیکنالوجی موجود ہے مگر ہرکوئی یہ کہتا ہے کہ یہ 100فیصد درست نہیں،میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر ٹیکنالوجی غلط تھی۔
زاک کرالی کو ایل بی ڈبلیو دئیے جانے پر بین سٹوکس نے ڈی آرایس پرسوالات اٹھا دئیے
Feb 07, 2024