نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز ‘ آسٹریلوی سکواڈ کا اعلانُ‘مچل مارش کپتان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف رواں ماہ ہونے والی ٹی 20سیریز کیلئے اہم کھلاڑیوں کو واپس بلا کر رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے اپنی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز امریکہ میں منعقدہ ایونٹ سے قبل آخری دو طرفہ سیریز ہوگی، اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق فاسٹ بائولر پیٹ کمنز اور مچل سٹارک کی 15رکنی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ اور ساتھی بیٹر سٹیو سمتھ بھی سکواڈ میں شامل ہیں،آل راونڈر مچل مارش، پیٹ کمنز کی شمولیت کے باوجود ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20سیریز کے میچز 21،23،اور 25فروری کو کھیلے جائیں گے،کینگروز کے سکواڈ میں کپتان مچل مارش، مچل سٹارک ،پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ ، سٹیو سمتھ ، ٹم ڈیوڈ ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، گلین میکسویل ،میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن