لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ کھیلوں کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ مقابلوں کے اختتام پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی چوہدری سعید اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرچوہدری محمد اشرف اور پاکستان سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویراحمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان مقابلوں میں ہاکی، فٹ بال اور تھروبال کے مقابلے شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں بھی موجود تھے۔