پولیس ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے مزید 13لاکھ روپے جاری 

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔انہوںنے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر برانچ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کوطبی اخراجات کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...