خاندانی منصوبہ بندی سے متعلقہ سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے: ثمن رائے  

Feb 07, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب و چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی آئی ایف ثمن رائے نے کہا ہے کہ بلا قیمت کنٹرا سیپٹیوز ا ادویات اور  خدمات کی فراہمی پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی پہچان ہے۔ مانع حمل لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے مسلسل اور بلا تعطل سپلائی چین مینجمنٹ کو یقینی بنایا گیاہے۔ گاؤں کی سطح پر کمیونٹی بیسڈ ورکرز کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی معلومات تک رسائی کے ذریعے ایسے جوڑوں کے پاس جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ جاری ترقیاتی سکیموں بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثمن رائے نے کہا خاندانی منصوبہ بندی سے متعلقہ تمام سہولیات کی فراہمی کے بہتر طریقہ کار کو یقینی بنایا گیا ہے۔   تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان ہم آہنگی کو عالمی بینک کی تکنیکی مدد سے ملٹی سیکٹرل پروگرام کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ آؤٹ ریچ ورکرز کی تربیت کے ذریعے قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش خاندانی منصوبہ بندی سمیت صحت کے نظام میں تمام ممکنہ مواقع سے استفادہ کیا جا سکے۔ مرد وں کی شمولیت، باقاعدہ مکالمہ کرنے ‘بزرگوں اور والدین کو حساس بنانے میں علمائے کرام کے کردار کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ آبادی میں تیزی سے اضافہ سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار اور امکان کو بری طرح متاثر کررہاہے۔

مزیدخبریں