گوجرخان(نامہ نگار)راجہ پرویز اشرف کو الیکشن سے ایک دن قبل یونیورسٹی بنانے کا خیال آ گیا ،این اے 52 کے باشعور عوام کو ایسے اعلانات سے بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا عوام ملک کی بقا کے لیے نواز شریف کے نمائندوں کو ووٹ دیں عوامی مینڈیٹ گوجرخان کی تر قی اور خوشحالی کا واضح پیغام ہوگا حلقہ کے عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم عوامی ریفرنڈم ثابت ہوئی ہے عوام کی ہزاروں کی تعداد میں ہماری کارنر میٹنگ اورجلسوں میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان سے تاریخی برتری سے فتح حاصل کرے گی پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹنے والے راجہ پرویز اشرف کوانتخابی مہم کے آخری دن یونیورسٹی بنانے کی یاد آگئی گوجرخان کے عوام باشعور ہیں جھوٹے وعدے اورجھوٹے اعلانات کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے آصف علی زرداری کے فرنٹ مین پرویز اشرف نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں8 فروری کو گوجرخان کے عوام کرپشن مافیا کا خاتمہ کر دیں گے عملی کاموں پر یقین رکھتا ہوں گوجرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہرا مسلم لیگ ن کے سر ہے ہمیشہ عاجزی اور انکساری کی سیاست کی مسلم لیگ ن کی قیادت کےاعتماد پر پورااتریں گئے تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن تینوں نشستوں پر کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے امید وار برا ئے قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 راجہ محمد جاوید اخلا ص مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8 چوہدری افتخاراحمدوارثی سابقہ چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف نے موڑہ سہلیال میں سابقہ امیدوار برائے چیئرمین را حت محمود کیانی طلعت محمود کیانی اورملک جاوید کی طر ف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابقہ کونسلر راجہ شاہد بشیر نے اپنے ساتھیوں اور برادری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی اور راجہ محمد جاوید اخلاص اور چوہدری افتخار احمد وارثی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جلسہ میں مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم این اے مسز تنویر نثار شیرازی مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری گوجرخان بار ایسوس ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری خالد محمود سابقہ چیئرمین ملک جمیل عادل چوہدری جمیل چوہدری ضیافت حسین گجراحمد شاہ خان حاجی خالد محمود بٹ پرویز ملک محمد فیاض موڑہ سندھو سردار عبدالقیوم اوردیگر مسلم لیگی رہنما¶ں نے شرکت کی۔