اسلام آباد میں بنیادی سہولیات میسر نہیں،عوام مسائل کا شکار ہیں، مصطفیٰ نوا زکھوکھر 

Feb 07, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) این اے 47 اور48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نوا زکھوکھر نے کہا پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بنیادی سہولیات میسر نہیں اسلام آباد کی کرسچن کالونیوں سمیت شہر سے باہر جو دیہی آبادیاں ہیں وہ بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور کہنے کو ہم درالخلافہ کے باسی ہیں آج اس دارلخلافہ کے جو مسائل ہیں ماضی میںآپ جن لوگوں کو بھی منتخب کرتے رہے اس کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔ اس صدی کے اندر24 سال گزرچکے ہیں چار الیکشن ہوچکے ہیں ان چوبیس سالوں میں جو سیاسی جماعتیں اور جو لوگ اسلام آباد سے منتخب ہوتے رہے اج یہ شہر ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کی نااہلی کے با عث پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔آج اسلام آباد میں بیروزگاری عروج پر ہے اسلام آباد کے تعلیمی یافتہ بچے اور بچیاں جن کیلئے اسلام آباد میں روزگار میسر نہیں کیونکہ ان کا ڈومیسائل ان کے روزگار میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس شہر کا سب سے بڑا ہسپتال پمز اس کی ایمرجنسی کی حالت دیکھیں پولی کلینک جا کر دیکھیں جس کا برا حال ہے اس شہر کی یونیورسٹیز کالجز کو دیکھیں اس شہر کے جتنے بھی سرکاری ا دارے ہیں تمام کے تمام فیل ہوچکے ہیں۔ میں اہل اسلام آباد کویقین دلاتا ہو اس شہر کو ایک تواناآواز کی ضرورت ہے آپ لوگوں نے 8 فروری کو گھڑیال پر مہر لگا کر مجھے اسمبلی تک پہنچایا میں اسمبلی میں نہ صرف اس شہر کے مسائل پرآواز بلندکرتا رہوں گا بلکہ قومی مسائل پر بھی اہل اقتدار کے ضمیر جنجھوڑتا رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اسلام آباد جی سیون مرکز میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں