اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس تھری میں بچے کی نعش ملنے کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی ،پولیس نے بتایا کہ جامعہ مسجد بلال سے بچے کی ملنے والی نعش مدرسے کے طالبعلم ہے پولیس نے بتایا کہ بچے کی گردن پر زخم کے نشان ہیں جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے بچے کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے پولیس نے کہا کہ وقوعہ کے متعلق تمام پہلوو¿ں سے تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے اس حوالے سے اگر کسی کے پاس کوئی اطلاع ہو تو پولیس سے رابطہ کرے۔