8 فروری کے انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو آج دیا جائے گا۔ ملک میں انتخابی مہم ختم ہوگئی، اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔ ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔