ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔

Feb 07, 2024 | 12:42

ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا۔ الیکشن مہم منگل کو رات 12 بجتے ہی ختم ہوگئی۔ ملک بھر میں 8 فروری کو صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتائج نشر کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ریٹرننگ افسران مکمل غیر حتمی رزلٹ جاری کریں گے۔ترجمان کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم آر ٹی ایس سے بہتر ہے، ابتدائی نتائج 9 فروری کو دن 2 بجے تک جاری کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابات کے لیے7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کر لیا جبکہ ووٹنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے، ہر پولنگ بوتھ پر 2 بیلٹ باکس رکھے جائیں گے، ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔ ملک بھرمیں 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ریزرو رکھے جائیں گے، بیلٹ باکس بھرجانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، صوبائی سطح پر سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، مواصلاتی اور ایمرجنسی پلان بھی تیار ہے۔

مزیدخبریں