خیبر پختونخوا: قومی اسمبلی کی 45، صوبائی اسمبلی کی 115 نشستوں پرالیکشن کل ہوگا

Feb 07, 2024 | 13:13

خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 ،صوبائی اسمبلی کی 115 نشستوں پرالیکشن کل ہوگا۔


خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 713،صوبائی نشستوں کیلئے1814 امیدوارمیدان میں ہونگے جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر15 ہزار 696 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔

خیبرپختونخوا میں مردوں کے لیے 4810، خواتین کےلئے4287، 6600 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، صوبے میں مجموعی طورپر 2 کروڑ 19 لاکھ 11ہزار 577  ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے  جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ19 لاکھ 77 ہزار893 ،خواتین ووٹرز کی تعداد99 لاکھ 33  ہزار684 ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں ایک لاکھ 66 ہزار655 انتخابی عملہ الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوگا۔ 

پشاور میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی 13 نشستوں پر پولنگ ہوگی ، پشاور میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ 7 ہزار 692 ہے جس میں 11لاکھ 65 ہزار 411 مرد جبکہ 9 لاکھ 42 ہزار 281 خواتین ووٹرز ہیں۔

پشاور کے این اے 28 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 96 ہزار 45 ہے، این اے 28 میں 2 لاکھ 19 ہزار 835 مرد،ایک لاکھ 76 ہزار 210 خواتین ووٹر ہیں۔

این اے 29 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 18 ہزار 774 ہے جبکہ اس حلقے میں مرد ووٹر کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 312 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 462 ہے ۔

این اے 30 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 4 ہزار 622 ہے جس میں 2لاکھ 25 ہزار 785 مرد جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 837 خواتین ووٹر ہیں ۔

این اے 31 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 278 ہے این اے 31 میں 2لاکھ 18 ہزار 59 مرد ،ایک لاکھ 81 ہزار 219 خواتین ووٹر ہیں ۔

این اے 32 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار973 ہے، این اے 32میں 3 لاکھ 25ہزار420 مرد جبکہ 2 لاکھ 63 ہزار 553 خواتین ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابات کے لیے محکمہ داخلہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشنز میں تنصیب کے لیے 5 ہزار 552 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں