جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے بیٹوں کی پاکستانیوں سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل

Feb 07, 2024 | 16:52

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان بھی پاکستان میں الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت میں سامنے آ گئے۔عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آپ کا ووٹ اہم ہے کیونکہ یہ آپ کامستقبل ہے۔ براہ کرم ووٹ ڈالنے کے بعد ایک ویڈیو بنائیں “میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا” اور ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کریں۔قاسم خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

اسی طرح جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیٹوں کی تصویر شئیر کی۔ 

بعدازاں جمائما نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادوں کو پاکستان آنے کی صورت میں دھمکیاں ملنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔انڈپینڈنٹ اردو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے خاندان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو جیل میں والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کی صورت میں دھمکیاں دی گئی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم 27 سالہ سلیمان خان اور 25 سالہ قاسم خان کو تشدد آمیز دھمکیاں موصول ہوئیں۔ عمران خان کے دیگر رشتے داروں کو بھی جیل کا سامنا ہے یا پھر ان پر فوجداری مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔عمران خان کے بھتیجے حسان نیازی کو بھی پچھلے چھ ماہ سے جیل میں قید رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بھی ایف آئی اے کے نوٹسز موصول ہوئے جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عمران خان کے خاندان کے کچھ افراد ملک چھوڑنے کی پابندی سے پہلے ہی بیرون ملک چلے گئے تھے۔


 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
تصویر میں قاسم خان اور سلیمان خان کو پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھائے ہو دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں