گلوکار ابرار الحق کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

Feb 07, 2024 | 20:00

ویب ڈیسک

8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے بطور امیدوار حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔گلوکار ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں لکھا کہ ’میں الیکشن نہیں لڑرہا ہوں لیکن میں اپنے کاغذات نامزدگی بروقت واپس نہیں لے سکتا‘گلوکار ابرار الحق نے لکھا کہ ’میرے لیے زیادہ ضروری تھا کہ میں ایک سنگل ووٹ کی اہمیت کا پیغام آپ تک پہنچا سکوں.اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ابرار الحق بھی اس بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں .جس کے بعد انہوں نے یہ وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار ابرار الحق نے سال 2023 میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کل ملک بھر میں عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں