لاہور ہائیکورٹ کا 13 ڈبہ پیک دودھ کمپنیوں کے سیمپل عدالت میں جمع کرانے کا حکم

Jan 07, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کا 13 ڈبہ پیک دودھ کمپنیوں کے سمپل عدالت میں جمع کرانے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی رٹ درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ڈبہ پیک دودھ کو مضر صحت قرار دینے کیلئے 5 رکنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈبہ پیک دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں کے دودھ کے سمپل میٹرو اور میکرو سے حاصل کرکے عدالت میں جمع کرائیں تاکہ ضروری کارروائی کے بعد ان کوبیرون ملک چیکنگ کیلئے بھجوایا جاسکے۔ عدالت کے سامنے دودھ بنانے والی کمپنیوں نیسلے اور اولپر کی جانب سے ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے دودھ کے سمپل چیک کروانے کیلئے جو کمیٹی قائم کی ہے اس میں دودھ پیک کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کوبھی شامل کیا جائے۔ عدالت نے اس کی اجازت نہ دی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت نوبل کاز کیلئے کام کر رہی ہے ہم پیک دودھ کمپنیوں کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ معاملہ کو ایشو بنائیں۔ ذرائع کے مطابق دودھ میں کھاد اور دیگر زہریلی اشیاءکی ملاوٹ کی جاتی ہے۔
ڈبہ پیک دودھ
مزیدخبریں