چین میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد تیس کروڑ تک پہنچ گئی، ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ دو ہزارتیس تک سالانہ پینتیس لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔

Jan 07, 2011 | 03:16

سفیر یاؤ جنگ
چین میں تمباکو نوشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف ساٹھ ماہرین کی جانب سے تیارکردہ رپوٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں تیس کروڑافراد براہ راست تمباکو نوشی سے متاثرہورہے ہیں جبکہ چوہترکروڑافراد ان لوگوں کی وجہ سے مصیبت میں مبتلا ہیں۔ تحقیق کے مطابق صرف دو ہزارپانچ میں بارہ لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے، مرنے والوں میں چونتیس فیصد افراد کی عمریں چالیس سے انہتر سال کے درمیان تھیں۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دو ہزارتیس تک تمباکو نوشی سے مرنے والوں کی تعداد پینتیس لاکھ سالانہ ہوسکتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چین میں سگریٹ انڈسٹری سالانہ نو ارب ڈالرز کا ٹیکس دیتی ہے تاہم چین کو اس کے خلاف اب سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
مزیدخبریں