امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں چھیاسٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالرزملنے کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائرسترہ ارب ڈالرز سے تجاوزکر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

Jan 07, 2011 | 03:18

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرسولہ ارب بیالیس کروڑچھیالیس لاکھ ڈالرکی سطح سے بڑھ کرسترہ ارب انیس کروڑ چوہترلاکھ ڈالرزکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران اکیاسی کروڑ چوراسی لاکھ ڈالرکا اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزو میں چارکروڑ چھپن لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے کے مطابق یکم جنوری تک سٹیٹ بینک کے پاس تیرہ ارب باون کروڑ اناسی کروڑلاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب چھیاسٹھ کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرز موجود تھے۔
مزیدخبریں