انگلش ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈ پرچوبیس سال بعد ایشیز سیریز میں تاریخی کامیابی کے لئے صرف تین وکٹیں درکارہیں۔

Jan 07, 2011 | 03:22

سفیر یاؤ جنگ
سڈنی میں جاری سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روزکا کھیل ختم ہوا تو میزبان آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں دو سو تیرہ رنز بنانے کے لئے بھی سات وکٹیں گنوا دیں جس کے بعد سے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اب بھی ایک سو اکاون رنز درکارہیں۔ کپتان مائیکل کلارک اکتالیس، شین واٹسن اڑتیس اور بریڈ ہیڈن تیس رنزبنا کرنمایاں رہے۔ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ اکیس رنزبناسکے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن، کرس ٹریملٹ اور ٹم برینسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں چھ سو چوالیس رنز بنانے میں کامیاب رہی، ایلسٹر کک ایک سو نواسی، آئین بیل ایک سو پندرہ اورمیٹ پرائر ایک سو اٹھارہ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل جونسن نے چاراور بین ہلفینہاس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں