ہملٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر سات وکٹوں پردوسو ساٹھ رنز بنالیئے۔

ہملٹن میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ہی اوور میں تنویر احمد نے ٹم میگنٹاش کو نوکے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ تاہم برینڈن میک کولم اور مارٹن گپٹل پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور دوسری وکٹ کی شراکت میں تراسی رنز بنا ڈالے۔ بانوے کے اسکور پر اس شراکت کو عمر گل نے میک کولم کو آؤٹ کرکے توڑا۔انہوں نے نصف سنچری سکور کی ۔ ‌‌‌‌‌‌ٹوٹل سکورمیں سات رنز کے اضافے کے ساتھ روس ٹیلر کو چھ کے انفرادی اسکور پر عبدالرحمن نے شکار کیا۔ ایک سو پینتیس کے مجموعی سکور پر جیسی رائیڈر وہاب ریاض کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے،جب نیوزی لینڈ کا سکور ایک سو اٹھاون پر پہنچا تو عبدالرحمان نے مارٹن گپٹل کو آؤٹ کردیا۔ ایک سو چھہتر کے اسکور پر ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین ریس ینگ چودہ رنز بناکر عبدالرحمن کی گیند کا شکار بنے۔اگلے اوور میں تنویر احمد نے کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری کو آؤٹ کردیا وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔تاہم کین ولیئم سن اور ٹم ساؤتھی پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست تراسی رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کا اسکور سات وکٹوں پر دو سو ساتح تک پہنچادیا۔

ای پیپر دی نیشن