انگلینڈ نےآسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ایک اننگزاورتراسی رنز سے شکست دے کر ایشزسیریزمیں تین ایک سے کامیابی حاصل کرلی ۔

Jan 07, 2011 | 15:35

سفیر یاؤ جنگ
سڈنی میں کھیلےگئے پانچویں ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کواننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید ایک سو اکاون رنز درکار تھے جبکہ انگلینڈ کو جیت کیلئے تین وکٹوں کی ضرورت تھی، تاہم پوری آسٹریلوی ٹیم دوسو اکیاسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کےآخری تینوں بلےبازوں نے آخری روز ٹیم کے مجموعی سکورمیں صرف سڑسٹھ رنزکا اضافہ کیا، پیٹر سڈل تینتالیس رنز کی مزاحمت کرسکے۔ انگلش اوپنر الیسٹر کُک کو میچ اورسیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ پانچ میچزکی سیریز کا نتیجہ تین ایک سے انگلینڈ کے نام رہا۔ انگلش ٹیم نے چوبیس سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر کامیابی حاصل کی ہے آخری بار انگلینڈ ٹیم انیس سو چھیاسی ستاسی کی ایشز سیریزمیں مائیک گیٹنگ کی قیادت میں سیریز جیتی تھی۔ اس تاریخی فتح کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں نمبر پر دھکیلتے ہوئے خود تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
مزیدخبریں