منصوراعجازنے پاکستان آنے کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی اور کمیشن کی ہرقسم کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اکرم شیخ

منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ ان خبروں میں صداقت نہیں ہے کہ منصور اعجاز نے پاکستان آنے کے لیے شرط رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی انکی ضرورت پڑی وہ آئیں گے یہ صرف حکومت کی جانب سے پروپیگنڈاکیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والی رپورٹس کا مقصد منصوراعجاز کو جھوٹا ثابت کرنا ہے تاکہ ان پرقائم اعتماد ختم ہوجائے،واضح رہے کہ گزشتہ روزایسی رپورٹس سامنے آئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ منصور اعجاز نے میمو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی شرائط ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آنے سے قابل انہیں بحفاظت واپسی کی ضمانت دی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن