گیس کی غیرمعینہ مدت تک بندش کیخلاف پنجاب بھر کےصنعتکاروں اور مزدوروں نےشاہراہ صنعت و تجارت اور گورنرہاؤس کےباہر دھرنا دیا۔

Jan 07, 2012 | 19:52

سفیر یاؤ جنگ
صنعتکار اور مزدور ملک میں جاری گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور صنعتوں کیلئے گیس کی غیرمعینہ مدت تک بندش کےخلاف سراپا احتجاج تھے۔ ایوان صنعت و تجارت کےباہر دھرنے کے بعد مظاہرین ریلی کی شکل میں گورنرہاؤس پہنچے۔ گورنرہاؤس کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے پنجاب کیساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، باقی کسی صوبے میں گیس کی اتنی طویل بندش نہیں اور وہاں صنعتی پہیا بھی چل رہا ہے جبکہ پنجاب کی صنعتوں کو غیرمعینہ مدت تک کیلئےبند کردیا گیا ہے جس سےصنعتکاروں کیلئےمزدوروں کو اجرت دینا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔ اس موقع پر مزدوں کا کہنا تھا کہ گیس کی وجہ سے صنعتیں بند ہوگئی ہیں جس سےانکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پر گئےہیں کیونکہ صنعتیں چلیں گی تو ہی مالکان انھیں اجرت دیں گے، مظاہرین نےحکومت سےصنعتوں کیلئےگیس کی بندش فوری طور پر ختم کرنےکا مطالبہ کیا۔
مزیدخبریں