کوئٹہ ( بیورو رپورٹ ) مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں نوازشریف نے دورہ بلوچستان کے دوران وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بہت مقبول ہونے والے بیان” ڈگری ڈگری ہوتی ہے جعلی ہو یا اصلی“کے پیرائے میں یہاں جب اپنے رویے کے بارے میں سوال پر جب یہ جواب ” رویہ رویہ ہوتاہے، نیاہو یا پرانا“ دیا تو نوازشریف ، طلال بگٹی سمیت پریس کانفرنس میں موجود تمام رہنماوں اور صحافیوں نے زوردار قہقہہ لگایا۔ جب ایک صحافی کی جانب سے نوازشریف سے پوچھاگیاکہ فوج اورایجنسیوں کے حوالے سے آپ کارویہ سخت ہے دوبارہ برسر اقتدارآ کر یہی رویہ برقرار رکھیں گے یا پرانا رویہ اپنائیں گے جس پر نوازشریف نے کہاکہ رویہ رویہ ہوتا ہے نیا یا ہو پرانا۔