پیٹریاٹ میزائل کی تنصےب اسرائےل کو تحفظ دےنے کی کوشش ہے: اےران


تہران (اےن اےن آئی) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامےن مہمان پرست نے کہاہے کہ ترکی میں نیٹو کے پیٹریاٹ میزائل شکن سسٹم کی تنصیب در اصل صہیونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے کی گئی ہے۔ غےرملکی خبررساںادارے کے مطابق رامین مہمان پرست نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نظر میں امریکہ اور مغربی ممالک، پیٹریاٹ میزائل شکن سسٹم کو صہیونی حکومت کے تحفظ کے سلسلے میں ترکی میں نصب کر رہے ہیں تاکہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کی صورت میں اس سسٹم کے ذریعہ اسکی حمایت کر سکیں۔ ایران نے اس بات پر زوردے کر کہا کہ ترکی، ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام میں شامل نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن