کراکس (آن لائن) وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز کے اتحادیوں نے ناگہانی حالات میں قائم مقام رہنما کا انتخاب کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینسر کے باعث علیل ہوگوشاویز کے اتحادیوں نے ڈیوس ڈاڈو کبیلو کو قائم مقام پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اگر صدر ہوگوشاویز 10 جنوری کو حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کے قابل نہیں تو قومی اسمبلی کے صدر کو عبوری بنیادوں پر اقتدار سنبھال لینا چاہئے۔