اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ مین متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پےر کو ہو گی ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بنچ الطاف حسین کے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرےگا ۔ سماعت کےلئے عدالت نے الطاف حسین کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیئر فاروق ستار نے فروغ نسیم ایڈووکیٹ کے توسط سے الطاف حسین کو حاضری سے استثنیٰ دیئے جانے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الطاف حسین کی زندگی کو پاکستان میں خطرہ ہے اسلئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ۔ انہیں عدالت حاضری سے مستثنیٰ قرار دے ۔ درےں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسےن کے توہےن عدالت کےس کے لئے اےم کےو اےم کی جانب سے 9وکلاءپر مشتمل کمےٹی کا اعلان کر دےا ہے ۔لال قلعہ گراونڈ مےں صحافتی تنظےموں کے اعزاز مےں عشائےہ کے بعد اےم کےو اےم کے ترجمان نے الطاف حسےن کے توہےن عدالت کےس کےلئے وکلاءکمےٹی کا اعلان کر دےا ۔کمےٹی کی سربراہی بےرسٹر فروغ نسےم کرےں گے جبکہ دےگر وکلاءمےں قاضی خالد ،رانا آصف ،چوہدری محمد احسن ،چوہدری رمضان،عبداللہ کاکڑ،کامران مرتضی،ضمےر لےاقت اور بجن داس شامل ہےں۔ یاد رہے کہ الطاف حسین نے کراچی میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران سپریم کورٹ کے ججز کےخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے تھے جس پر عدالت نے 14 دسمبر کو ازخود نوٹس لیا تھا اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کئے جانے کے بعد الطاف حسین نے کراچی کے شہریوں اور علماءکو 7 جنوری کو سپریم کورٹ جانے کی کال بھی دی تھی ۔ ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان اور سینٹ و قومی اسمبلی کے تمام ارکان کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم کے تمام ارکان پارلیمنٹ آج سپریم کورٹ میں جائیں گے۔
الطاف حسین کیخلاف توہین عدالت کیس سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی‘متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد پہنچ گئے
Jan 07, 2013