درآمد شدہ عناصر جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے آئے ہیں‘ عوام عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے : شہبازشریف

لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اپنی مرضی سے دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کرنے والے درآمد شدہ سیاسی شعبدہ بازوں کے عزائم سے پوری طرح آگاہ ہے۔ درآمد شدہ عناصر مخصوص امپورٹڈ ایجنڈے کے ساتھ جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے ملک میں وارد ہوئے ہیں، عوام کسی بھی صورت میںایسے عناصر کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔ تبدیلی اور انقلاب کانام نہاد نعرہ لگانے والے پہلے اپنی اصلاح کریں پھر ملک میں تبدیلی کی بات کریں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے صوبے میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی اپنا کر حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ تمام وسائل محروم معیشت طبقات پر نچھاور کرکے ان کے معیار زندگی میں بہتری لائی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے صوبے بھر میں جاری فلاحی پروگراموں سے لاکھوں غریب خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ زربابا چالیس چوروں نے قوم کو جو زخم اور دکھ دیئے ہیں ابھی وہ ان سے باہر نہیں نکل پائی کہ غیرملکی فضاﺅں سے لطف اندوز ہونے والے شعبدہ باز قوم کے مصائب اور مشکلات بڑھانے کیلئے نازل ہو گئے ہیں۔ ملک کے 18 کروڑ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بیرون ملک پرسکون زندگی گزارنے کو ترجیح دینے والوں کے دل میں اچانک ملک و قوم کا درد کیسے جاگ اٹھا؟ ملک جب سیلاب اور ڈینگی جیسی قدرتی آفات سے دوچار تھا تو انقلاب اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بیرون ملک آرام و سکون سے زندگی کے لمحات گزار رہے تھے۔ عوام یہاںمشکلات اور مسائل سے دوچار تھے اور وہ باہر بیٹھے عیش و عشرت کی زندگی بسر کررہے تھے۔عوام ایسے عناصرکے بیرونی ایجنڈے سے پوری طرح آگاہ ہیں اس لئے وہ ان کے جال میں نہیں آئیں گے اورایسے لوگوں کے گمراہ کن پراپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔ گزشتہ پونے پانچ برس کے دوران قومی وسائل کی بدترین لوٹ مار کرکے کرپشن کا بازار گرم کیاگیاہے اور قومی خزانے سے ذاتی تجوریوں کو بھرا گیاہے۔ مسٹر زرداری اور ان کے حواریوں نے لوٹ مار کے جو ریکارڈ قائم کئے ہیں اس کی ملک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ عوام کرپٹ مافیا کے ساتھ شعبدہ باز سیاستدانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے، اس لئے وہ ان عناصر کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے اور کسی کو بھی جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام آباد کے نااہل حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں اور لوٹ مار کی بنا پر قوم کواندھیروں میں دھکیل رکھا ہے، ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لائیں گے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سا لمیت اور استحکام کیلئے انتخابات کا بروقت انعقاد ناگزیر ہے۔ الیکشن میں ایک لمحہ کی تاخیر بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفرشروع کررکھا ہے ،اگر اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع دیا تو اس کامیاب سفر کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلائیں گے تاکہ پورے ملک کے عوام ہمارے فلاحی اور عوامی پروگراموںسے فائدہ اٹھا سکیں۔علاوہ ازیں شہبازشریف گلبرگ میں ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...