ایاد علاوی نے عراقی وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا


 بغداد (آن لائن) عراق میں العراقیہ لسٹ اتحاد کے سربراہ ایاد علاوی نے وزیر اعظم نوری المالکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کسی ایک شخص کی جاگیر نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ المالکی حکومت معاشرتی، معاشی، سکےورٹی اور عوام کو سہولیات فراہمی کے سلسلے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انتہاپسندانہ تبدیلیاں لانے کی خاطر موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہو گیا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عراق کے مختلف شہروں بشمول الانبار میں گزشتہ روزنوری المالکی حکومت کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت سنی مسلک قیدیوں کو رہا کرے۔

ای پیپر دی نیشن