سنگ جانی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی‘ 3 افراد جاں بحق

Jan 07, 2013

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) سنگ جانی کے قریب فیکٹری میں آگ سے جھلس پر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ماربل فیکٹری کے گیس پلانٹ میں دھماکے سے آگ لگی تھی جس سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے سے فیکٹری بھی منہدم ہو گئی۔ ملبے میں کئی سلنڈر بھی دب گئے۔

مزیدخبریں