اسلام آباد (ثناءنیوز) انصارالامہ پاکستان کے امیرودفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماءمولانافضل الرحمن خلیل نے کہاہے طاہرالقادری نے جہادکشمیر کا انکارکرکے اپنا ایجنڈہ واضح کردیاہے کشمیرمیں جہادی تحریک اسلامی احکامات، قائداعظم کی تعلیمات اوراقوام متحدہ کے قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ جہادکشمیرکاانکارکرنے والا پاکستان کاغدارہے خودساختہ شیخ الاسلام کوڈیڑھ لاکھ کشمیریوں کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمدکی نمازجنازہ میں شرکت کے بعدواپس اسلام آبادپہنچنے پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
طاہر القادری نے جہاد کشمیر کا انکار کرکے اپنا ایجنڈا واضح کردیا: فضل الرحمن خلیل
Jan 07, 2013