عوام غیر ملکی آقاوں کے آلہ کار بننے والوں کو بخوبی جانتے ہیں: منظور وٹو

اوکاڑہ (اے پی اے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر ووفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ عوام غیر ملکی آقاﺅں کے آلہ کار بننے والوں کو بخوبی جانتے ہیں جو اپنے مفادات کی خاطر ہمیشہ ملک سے باہر رہے اوراَب اچانک عوام کا خیال آگیا، دلوں میں عوام کا دکھ سرایت کرگیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے بلیک میلنگ کا راستہ اپنانے کی بجائے اِنتخابی طریقہ کار میں شمولیت کا راستہ اختیار کریں۔ خوامخواہ قوم کو اُلجھانے کی بجائے ملکی مفادات کو مقدم رکھیں۔ عوام کی جمع پونجی پر سےاسی دکانداری چمکانے والوں کا مستقبل تاریک ہے ، عوام کو بیرونی ایجنڈے پرکام کرنے والوں کا پتہ چل چکاہے ۔ جمہورےت کے تسلسل اور استحکام کےلئے سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔اِن خیالات کااظہاراُنہوں نے دیپالپورکے نواح میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کےا۔ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت کا نام ہے جس میں مفاد پرستوں اور ابن الوقتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ عام اِنتخابات کے اِنعقاد میں کسی کو ابہام کا شکار نہیں ہونا چاہئے ، پیپلز پارٹی مقررہ وقت سے ایک دن بھی آگے جانے کا اِرادہ نہیں رکھتی اور نگران سیٹ اَپ بھی اَپوزیشن کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دے دیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...