کوئی بھی غیرآئینی اقدام ملک کو تباہ کر دے گا: مسلم لیگ ہم خیال

لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے چیئرمین حامد ناصر چٹھہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عوام دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کےلئے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس ناگزیر ہو چکا ہے۔ پا کستان میں کوئی بھی غیرآئینی اقدام ملک کو تباہ کر دیگا، حکمران اپنی آئینی مدت پوری کرنے کےلئے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، حکمران فوری طور پر نگران حکو مت اور آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں،آئندہ انتخابات میں قوم پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں کو نشان عبرت بنا دیگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اسکے اتحادیوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے ان سے نجات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کے ساتھ ملکر انتخابات میں حصہ لینا ہے اور انشاءاللہ عوام کی حمایت سے کا میاب ہو کر ملک کو مسائل سے نجات دلائی جائےگی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...