چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں نگران حکومت قائم کی جائے: آفتاب لودھی

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ نگران حکومت چیف جسٹس پریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی زیر نگرانی میں قائم کی جائے نگران حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ میں صرف ایماندرا اور صادق لوگوںکو حصہ بنایا جائے ان کے تحت ہی شفاف انتحابات کا لائحہ عمل تیار کیا جائے اور کرپٹ عناصرکا راستہ ہمیشہ کےلئے روک دیا جائے حکومتی ایوانوں میں قبل از حکومتی کی تبدیلی کےلئے 2بڑی جماعتوں میں مشاورت آخری مراحل تک پہنچ چکی ہے دونوں جماعتیں موروژی سیاست کوجاری رکھنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن