لاہور(خبر نگار) تحر یک انصاف کے سینئر رہنما کرامت علی کھو کھرنے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی آئے روز بڑ ھتی ہو ئی عوامی مقبو لیت نے کر پٹ حکمرانوں کی راتوں کا سکون چھین لیا ہے اور کرپٹ حکمران آئندہ الیکشن میں اپنے حلقوں میں عوام کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے۔تحر یک انصاف پاکستانی عوام کے لئے اُمید کی آکر ی کرن ہے کیونکہ کرپٹ نظام سے تنگ عوام اس وقت تبدیلی چاہتی ہے کیو نکہ کر پٹ سیاست دانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے غر یب عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے کیو نکہ غر بت اور بے روزگاری نے عوام کے مسائل بڑھا دئیے ہیں۔