نیویارک (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میکرسٹل نے میگزین میں لکھے اس آرٹیکل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ریٹائرمنٹ لینا پڑی تھی۔ نیویارک ٹائمز نے ان کی اپنی سوانح کے بارے میں یادداشتوں کے مجموعہ جو آج منظر عام پر آ رہا ہے میکرسٹل نے لکھا ہے کہ قطع نظر اس کے کہ میں نے سٹوری کی درستگی یا شفافیت کے حوالے سے کیا کچھ جج کیا میں اس کی پوری طرح سے ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ استعفیٰ دینے کا فیصلہ میرا اپنا تھا مجھے اس بارے میں کسی نے نہیں کہا۔
امریکی جنرل میکرسٹل نے میگزین میں لکھے گئے آرٹیکل کی ذمہ داری قبول کرلی
Jan 07, 2013