دھند میں کمی کے بعد اسلام آباد تا کلر کہار بند موٹروے کو کھول دیا گیا۔ ادھر پشاور میں شدید دھند کے باعث ڈرائیورحضرات کو مشکلات کا سامنا۔

Jan 07, 2013 | 11:23

اسلام آباد میں شدید دھند اورموٹروے پرحد نگاہ کم ہونےکےباعث اسلام آباد سے کلرکہارتک موٹروےکوٹریفک کیلئے بندکردیا گیا تھا اور موٹروے پراسلام آباد سے داخل ہونےوالی ٹریفک کوقافلوں کی صورت میں کلرکہار سےباہرنکال دیا گیا۔ دھند میں کمی کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہےتاہم ڈرائیور حضرات کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھراسلام آباد ائیرپورٹ پردھند کےباعث پروازوں کا شیڈول متاثرہواہے۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورحضرات کومشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں