بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی تجویزمسترد کردی،بی سی بی کا کہنا ہےکہ سکیورٹی خدشات کےباعث پاکستان نہیں جا سکتے اور نیوٹرل مقام پر کھیلنا نہیں چاہتے۔

Jan 07, 2013 | 19:49

خصوصی رپورٹر

بھارتی اخبارکےمطابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے بی سی بی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشزسیریز کی طرز پر سیریز کی تجویز دی تھی تاہم انکے بھارتی ہم منصب نے اسے مسترد کرتےہوئے مؤقف اپنایا کہ وہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے پہلے کھیلنے کے حق میں نہیں، اسی طرح بھارتی ٹیم مصروف شیڈول کےباعث نیوٹرل مقام پر بھی نہیں کھیلے گی۔ بھارتی بورڈ نے پاکستان کی اس تجویز پر بھی چپ سادھ لی جس میں پاکستان بھارت کےخلاف اپنی ہوم سیریز بھارت ہی میں کھیلے۔ اخبار کےمطابق چنائے میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں ذکاء اشرف نے اس بات پر زور دیا تھا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے، تاہم اس پر بھارتی بورڈ نے جواب دیا کہ پہلے پاکستان آسٹریلیا کی میزبانی کرے پھر ہم وہاں کا دورہ کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔

مزیدخبریں